Recent-Post

header ads

خود کو سُنّی صحیح العقیدہ ظاہر کرنے کے لئے طواغیت ِ اربعہ کی تکفیر ضروری ہے

خود کو سُنّی صحیح العقیدہ ظاہر کرنے کے لئے طواغیت ِ اربعہ کی تکفیر ضروری ہے

مـسـئلـہ: ۳۱۵

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مندرجہ ذیل سوالات میں کہ:

اعظم گڑھ کے ایک پیر صاحب جن کا نام اسرار الحق خاں صاحب ہے اور وہ پیری مریدی کرتے ہیں اور تقریباً سلسلہ عالیہ چشتیہ و سلسلہ عالیہ قادریہ و سلسلہ عالیہ نقشبندیہ و سلسلہ عالیہ مجددیہ و سلسلسہ عالیہ شاذلیہ سے مرید کرتے ہیں، اور مریدین کو پڑھنے کے لئے معمولات کا پرچہ دیتے ہیں جو کہ اس رقعہ کے ساتھ منسلک کر رہا ہوں یہ پوچھے جانے پر کہ آپ کس فرقے سے ہیں؟ تو موصوف کہتے ہیں بلکہ تحریر بھی دیتے ہیں کہ میرا تعلق نہ دیوبندی سے ہے نہ تبلیغی جماعت سے، نہ وہابی اور نہ جماعتِ اسلامی یا اور کوئی سیاسی پارٹی 

سے بلکہ میرا تعلق اور اصول و طریقہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ  علیہ، حضرت بڑے دستگیر رحمۃ اللہ  تعالیٰ علیہ، حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ  تعالیٰ علیہ، حضرت ابو الحسن علی شاذلی رحمۃ اللہ  تعالیٰ علیہ، حضرت بہاء الدین محمد نقشبندی رحمۃ اللہ  تعالیٰ علیہ کے طریقہ پر ہے اور میں ان بزرگان کو اپنا امام و رہبر مانتا ہوں اور اللہ  سے دعا کرتا ہوں کہ ان ہی بزرگانِ دین کے طریقہ پر زندہ رکھ اور خاتمہ فرما اور ان ہی کے ساتھ حشر و نشر فرما۔ آمین۔ اور کہتے ہیں کہ اگر میرا طریقہ و اصول کلامِ الٰہی، سنت رسول صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم، صحابہ کرام، بزرگانِ دین رضی اللہ  عنہم اجمعین کے اگر ذرا بھی خلاف ہے تو میں ماننے کے لئے تیار ہوں اور میرا طریقہ جو ہے آپ سب کے سامنے ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس کا طریقہ جو معمولات کے پرچہ میں درج ہے، صحیح ہے؟ اور پیر صاحب موصوف کا کہنا کیسا ہے؟ اور پیر صاحب کا عقیدہ کیسا ہے؟ جواب سے جلد نوازیں۔

المستفتی: اقبال احمد صدیقی پنڈیشور مسجد، پوسٹ پنڈیشور، ضلع بردوان

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ان تحریروں سے کچھ ظاہر نہیں ہوتا اور معمولات خلافِ شرع نہیں ہیں۔ واللّٰہ تعالٰی اعلم

فقیر محمد اختر رضا خاں ازہری قادری غفرلہٗ

۱۶؍ربیع الاول ۱۴۰۷ھ

صح الجواب: اس کا یہ کہنا جو سوال میں درج ہوا، کافی نہیں، بلکہ وہابیہ دیابنہ و جملہ بد مذہب فرقوں سے تبرّی اور ان کے کفر کی تصریح کرے اور’’ حسام الحرمین شریف‘‘ کی تصدیق کرے، ورنہ وہ قال مسئول کے ذریعہ اپنا سنی صحیح العقیدہ ہونا ظاہر نہیں کرسکتا اور اسے سنی نہ سمجھا جائے۔ واللّٰہ تعالٰی اعلم

قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہٗ القوی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے