Recent-Post

header ads

مشرکین کی بخشش تحت قدرت باری تعالیٰ ہے یا نہیں؟

 مسئلہ: از محمد نعمان قادری دارالعلوم تدریس الاسلام بسڈیلہ ضلع بستی

مشرکین کی بخشش تحت قدرت باری تعالیٰ ہے یا نہیں؟

الجواب: بیشک مغفرت مشرکین تحت قدرت باری تعالیٰ ہے شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین میں ہے: اتفقت الامۃ ان اللّٰہ تعالیٰ لایغفرعن الکفر قطعاً وان جازعقلا (بحوالہ سبحان السبوح ص ۸۲) لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے لقولہ تعالٰی: اِنَّ اللّٰہَ لَایَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلا ممکن بالذات اور شرعا محال بالغیر ہے وھو تعالٰی اعلم صلی المولیٰ جل وعلا علٰی حبیبہٖ وسلم۔

کتبہ: غلامی جیلانی

 مدرس دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف

۱۹؍ رجب المرجب ۱۳۹۳ھ؁

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے