Recent-Post

header ads

بمبئی میں کچھ نام نہاد مولانا ایسے ہیں جو اپنے وطن سے بظاہر دین کا کام کرنے آئے ہیں لیکن حقیقت میں وہ صرف پیسہ کماتے ہیں۔

 مسئلہ: از صوفی حسن علی۔ سی۔ ایس۔ ٹی روڈ کرلا بمبئی ۷۰

بمبئی میں کچھ نام نہاد مولانا ایسے ہیں جو اپنے وطن سے بظاہر دین کا کام کرنے آئے ہیں لیکن حقیقت میں وہ صرف پیسہ کماتے ہیں۔

جائز وناجائز اور حلال وحرام کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔ بدمذہب ہو یا مرتد کوئی بھی انہیں نکاح پڑھانے کے لئے بلائے تو وہ بلا کھٹک نکاح پڑھا دیتے ہیں۔ کسی محلہ میں اگر بدمذہب یا مرتد ہونے کے سبب نکاح پڑھانے سے کوئی امام انکار کر دیتا ہے تو یہ لوگ جا کر نکاح پڑھا دیتے ہیں۔ اگرکوئی ان کے اس فعل پر اعتراض کرتا ہے تو جواب دے دیتے ہیں کہ اس کا بدمذہب ہونا ہم کو معلوم نہیں تھا۔ حالانکہ جب دوسرے محلہ کے لوگ نکاح پڑھانے کے لئے بلانے آتے ہیں تو انہیں اس محلہ کے امام اور مولانا سے پوچھنا چاہئے کہ آپ نے نکاح کیوں نہیں پڑھایا لیکن وہ کچھ نہیں پوچھتے۔ بدمذہب ہو یا مرتد۔ وہ سب کے ساتھ سنی لڑکی کا نکاح پڑھا دیتے ہیں۔ ان کا نظریہ ہے کہ پیسہ ملے چاہے جیسا ملے تو ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب: اگر واقعی وہ لوگ ایسے ہی ہیں جیسا کہ سوال میں لکھا گیا ہے تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں اس لئے کہ جب وہ حلال وحرام کی پرواہ نہیں کرتے اور مرتد کے ساتھ نکاح پڑھا کر زنا کا دروازہ کھولنے سے نہیں ڈرتے تو وہ بغیر وضوا ور غسل کے نماز بھی پڑھا سکتے ہیں ایسے لوگ سخت فاسق ہیں اور فاسق کے پیچھے نماز ناجائز کما صرح فی الکتب الفقھیۃ وھو تعالٰی اعلم

کتبہ:جلال الدین احمد الامجدیؔ


ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. The programming permits the CNC equipment to perform highly exact tasks and machining operations autonomously using laptop software program, such as Computer-Aided Design and Computer-Aided Manufacturing . As ready to} see from aCNC servicespage, accuracy in efficiency makes all of the difference. Using a computer-controlled machine permits larger consideration to element high precision machining and precision processing. In the early levels, you solely want a talented engineer or programmer to create a digital model of the design and program the machine. When it’s time to fabricate the product, the CNC machine is essentially self-sufficient . It can also be|may also be|can be} programmed reduce back} waste and solely use as much raw material as absolutely essential.

    جواب دیںحذف کریں