QURBANI WAJIB HONE KI SHARIAT


      السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کہ قربانی واجب ہونے کی شرائط کیا ہے۔

بینوا و توجروا

        _____________________________

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم                         

الجواب

مندرجہ ذیل شرائط پائی جانے کی صورت میں قربانی واجب ہو جائے گی

(1)اسلام یعنی غیر مسلم پر قربانی واجب نہیں ، (2)اقامت یعنی مقیم ہونا، مسافر پر واجب نہیں ، (3)تونگری  یعنی مالک نصاب ہونا یہاں  مالداری سے مراد وہی ہے جس سے صدقۂ فطر واجب ہوتا ہے وہ مراد نہیں  جس سے زکوٰۃ واجب ہوتی ہے،(4) حر یت یعنی آزاد ہونا جو آزاد نہ ہو اس پر قربانی واجب نہیں  کہ غلام کے پاس مال ہی نہیں  لہٰذا عبادت مالیہ اس پر واجب نہیں ۔ مرد ہونا اس کے لیے شرط نہیں ۔ عورتوں  پر واجب ہوتی ہے جس طرح مردوں  پر واجب ہوتی ہے اس کے لیے بلوغ شرط ہے یا نہیں  اس میں  اختلاف ہے اور نابالغ پر واجب ہے تو آیا خود اس کے مال سے قربانی کی جائے گی یا اس کا باپ اپنے مال سے قربانی کرے گا۔  ظاہرالروایۃ  یہ ہے کہ نہ خود نابالغ پر واجب ہے اور نہ اس کی طرف سے اس کے باپ پر واجب ہے اور اسی پر فتویٰ ہے۔ (بہار شریعت )



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے