السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسافر پر قربانی واجب ہے اگر واجب نہیں ہے اور کر لیا تو کیا ہوگا۔
بینوا و توجروا
_____________________________
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب
مسافر پر قربانی واجب نہیں اور اگر کر لیا تو یہ تطوع یعنی نفل ہوگا۔اور اسے اس کا ثواب ملے گا۔ مقیم پر قربانی واجب ہے جیسے کہ مکہ کے رہنے والے حج کریں تو چونکہ یہ مسافر نہیں ان پر واجب ہوگی
0 تبصرے